15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا دن منانے پر 3 چوہے عدم اعتماد لائے: علی زیدی

Published On 27 March,2022 04:33 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا دن منانے پر 3 چوہے عدم اعتماد لائے ہیں، خوددار ایماندار لیڈر کے ’ابسولیٹلی ناٹ‘کہنے پرعدم اعتماد لائی گئی۔

اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع نہیں ہوئی، تھکنا نہیں، ہمیں فخر ہے عمران خان امت مسلمہ کا لیڈر بن گیا ہے، تین چوہے آپس میں مل گئے ہیں، یہ عدم اعتماد لیکر آئے ہیں، تین چوہوں میں ایک اتنا بڑا چوہا ہے جو سندھ کی ساری گندم کھا گیا، سندھ کے ہسپتال، اسکولوں کو تباہ کر دیا گیا، عمران خان کی قیادت میں اس چوہے کا شکار میں کر کے دکھاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھنے پرعدم اعتماد لائے ہیں، سندھ میں ہماری حکومت آ کر صحت کارڈ دے گی، ریکوڈک، کارکے کا مسئلہ عمران خان نے ٹھیک کیا۔
 

Advertisement