لاہور: (دنیا نیوز) کوروناسے ہلاکتوں میں کمی آنے لگی،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک شخص جاں بحق، 186 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 86 ہوگئی جبکہ کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 8314 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 346 ہو گئی ہے۔
گذشتہ روز کورونا کے 110 مریض صحت یاب ہوئے، شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 426 ہو گئی۔ 24 گھنٹے کے دوران 28 ہزار 159 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 73 لاکھ 88 ہزار 407 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 420 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 803 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 937، بلوچستان میں 35 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 38، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 696 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 249 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔