کوالالمپور۔ (اے پی پی): ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21 ہزار839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4101081 سے تجاوز کر گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ملائیشیا کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایاکہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 52 نئی اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اموت کی مجموعی تعداد 34 ہزار 717 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3819299 ہوگئی جنہیں مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 247065ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی33034 خوراکیں دے دی گئیں ہیں اوراب تک 84.1 فی صد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک اور79 فی صد آبادی کو کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں دے دی گئیں ہیں