'پنجاب میں نون لیگ، پیپلزپارٹی، ترین گروپ کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے'

Published On 02 April,2022 12:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں نون لیگ، پیپلزپارٹی، ترین گروپ، آزاد ارکان کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے، آج مسئلہ وزارت اعلیٰ کا حصول نہیں، کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہے۔

رہنما مسلم لیگ نون و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 4 سال میں عوام کیساتھ دھوکا اور فراڈ کیا گیا، آج لوگوں کے گھروں میں بھوک ہے، انشا اللہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔