پنجاب میں حکومت سازی: تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کے باہمی رابطے

Published On 31 March,2022 11:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف کے تینوں ناراض دھڑوں نے مشترکہ فیصلے کے لئے باہمی رابطے کرلئے۔

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں کس کی حمایت کی جائے ؟ اس معاملے پر تحریک انصاف کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور ترین گروپ کے رہنماؤں کے رابطے ہوئے۔ تحریک انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماوں کی غیر رسمی مشاورت ہوئی۔

وزیراعلی پنجاب کے لئے کس کی حمایت کی جائے، تینوں دھڑوں نے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا، تمام گروپس نے آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے لئے مشترکہ فیصلہ کرنے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پنجاب میں فاروڈ بلاک بن پائے گا یا نہیں پس پردہ رابطوں کے ذریعے اہم مشاورت آج بھی ہوگی۔