ایوان صدر کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط

Published On 06 April,2022 12:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوان صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ خط میں الیکشن کمیشن کو 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 5 اور آرٹیکل اے 224 (2) کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔
 

Advertisement