کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو 25 اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔
بلدیاتی الیکشن کے لئے 25 ہزار 741 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے۔ 10 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، 29 مئی کو کوئٹہ،لسبیلہ کے سوا بلوچستان کے تمام 32 اضلاع میں پولنگ ہو گی۔