لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے اور پارٹی قیادت کیخلاف مقدمے درج کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری کا مزید کہنا ہے کہ آپ نے اب گھبرانا ہے، عوام کا سمندر آپ کو بہا لے جانے کیلئے تیار ہے، جب دماغ سن ہو جائے تو ایسی اوچھی حرکتیں ہوتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ابھی لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے اور انہوں نے عجیب حرکتیں شروع کر دی ہیں۔
تحریک انصاف کی لیڈرشپ پرملک کے مختلف حصوں میں FIRs کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے آپ ابھی گھبرا گئے، لیکن آپ نے اب گبھرانا ہے عوام کا ایک سمندر آپ کو بہا لے جانے کیلئے تیار ہے،جب دماغ سن ہو جائے تو ایسی اوچھی حرکتیں ہوتی ہیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2022