شیخ رشید کا بھتیجا راشد شفیق گرفتار، ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 01 May,2022 08:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ائیررپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ائیرپورٹ پر ہی سول کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے اپنی حراست میں لے کر ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔

شیخ راشد شفیق سمیت پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف فیصل آباد میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تقدس کو پامال کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایم این اے شیخ راشد شفیق نے سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہاں ہونے والے واقعہ کا بھی بتا رہے تھے۔

شیخ راشد شفیق کو اٹک کی سول کورٹ پیش کیا گیا جہاں پر ان کا ایک روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا،جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے عدالت کے باہر نعرے بازی کی گئی۔ 

Advertisement