ہمیں ایک قوم بن کر ملک کو درپیش بحرانوں سے سرخرو ہو کر نکلنا ہے: مراد علی شاہ

Published On 03 May,2022 01:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت شدید مالی اور اخلاقی بحران کا سامنا ہے، ہمیں ایک قوم بن کر ان بحرانوں سے سرخرو ہو کر نکلنا ہے۔

گڑھی خدا بخش بھٹو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت سندھ اور اپنی طرف سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالی عالم اسلام کی جانب سے رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کو قبول فرمائے ، رمضان المبارک کی بدولت اللہ تعالی دنیا اور بالخصوص پاکستان میں امن امان قائم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن امان پیدا ہوگا تو ہر آدمی خوش اسلوبی سے اپنے ملک کی خدمت کرسکے گا، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں میں ایمان ڈالے اور ہمیں توفیق بخشے تاکہ ان بحرانوں کا مقابلہ کر سکیں۔ عمران خان اسلام آباد جانے کی کوئی تیاری نہیں کررہا، جورات کو مختصر احتجاج ہوا بس ویسے ہی ہوگا۔
 

Advertisement