اومی کرون وائرس کے بڑھتے کیسز: وزیراعظم کا نوٹس، این سی او سی بحال کرنے کی ہدایت

اومی کرون وائرس کے بڑھتے کیسز: وزیراعظم کا نوٹس، این سی او سی بحال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے این سی او سی کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور چھ ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔