اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقى وزیر موسمیاتی تبديلى شيرى رحمان نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق گزشتہ حکومت کے پراجیکٹس نہیں روکے جائيں گے، ہيٹ ويو پر ٹاسک فورس قائم ، سندھ اور پنجاب میں ہزار سے زائد ہیٹ ویو سینٹر بنا دیئے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہیٹ ویو پر اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دیا ہے، پاکستان دنیا کے دس ممالک میں شامل ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کاپ کانفرنس بہت ضروری ہوتی ہے جس میں ملکوں کا معائنہ کیا جاتا ہے کہ ہم نے لوگوں کا تحفظ کرنا ہے، پاکستان میں 30 سے 31 برفانی جھیلیں ايسى ہیں جو متاثر ہوسکتی ہے، سندھ اور پنجاب میں ہزار سے زائد ہیٹ ویو سینٹر بنا دیئے ہیں۔
چیئر مین این ڈی ایم اے اختر نواز نے کہا محکمہ موسمیات کم مشينرى کے باوجود بہت اچھا کام کر رہا ہے، پہلے سے الرٹ جارى کرنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ماحولياتى تبديلى سے متعلق عوام کو آگاہى دينا ضرورى ہے۔