پاک فوج نے ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کر دئیے: آئی ایس پی آر

Published On 21 May,2022 01:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے تھر، چولستان اور کراچی سمیت سندھ، پنجاب کے مختلف شہروں میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کر دیئے۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ اسٹروک کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، دادو میں قائم کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹر نے کام کرنا شروع کر دیا۔ ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ان مراکز میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement