آرمی چیف کا کھاریاں میں تربیتی جنگی مشقوں کا جائزہ

Published On 12 May,2022 11:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں میں جاری تربیتی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کے عزم کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سےجاری کردہ بیان کے مطابق کھاریاں میں جاری تربیتی جنگی مشقوں کی آمد پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تربیتی جنگی مشقوں کے جائزہ کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کےعزم کوسراہا جبکہ فارمیشنزکےتریبتی اورحربی صلاحیتوں کی تعریف کی اور نئی ٹیکنالوجی کےاستعمال ، مہارتوں کو سراہا۔

بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں کےدوران جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کےعزم کو سراہا جبکہ میدان جنگ کی حکمت عملی اور جنگی مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا۔ مشقوں کے دوران نئی حاصل کردہ ٹیکنالوجیز پر مہارت میں اضافہ کی توثیق شامل تھی۔

آرمی چیف نے سنٹرل کمانڈ کی سٹرائیک فارمیشنز کی منصوبہ بندی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے ابھرتے خطرے کے خلاف فارمیشنز کی مجموعی آپریشنل تیاری کی تعریف کی۔
 

Advertisement