پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ مقامات پر بارش کا امکان

Published On 22 May,2022 11:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، رات کو بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب میں موسم گرم رہے گا ، بہاولپور میں درجہ حرارت چھیالیس، ڈی جی خان، ملتان اور لاہور میں تینتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

سندھ کے علاقوں دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت انچاس، موہنجوداڑو میں پچاس تک جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement