لاہور (دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہےکہ آزادی مارچ ہر صورت ہوگا، حکومت کی بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی اعلی سطح کی مشاورت بلا لی ہے، جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حکومت نے پولیس کے ذریعے رات بھر بدترین کریک ڈاون کیا، چادر اور چار دیواری کا بری طرح تقدس پاما ل کیا گیا، حکومت کی بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات پولیس کے دہشت گرد سکواڈ نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ڈاکو راج میں ہوسکتا ہے۔