لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف پولیس چھاپے کے دوران کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، پولیس نے شہید کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے فارنزک کے بعد پتہ چلے گا گولی کس نے چلائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ساجد نامی پی ٹی آئی کارکن کے گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی جبہف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔