میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Published On 25 May,2022 03:34 pm

میانوالی : (دنیا نیوز) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پائیلٹ پیراشوٹ کے ذریعہ زمین پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔