کراچی: (دنیا نیوز) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نےکہا ہے کہ حکومت نے انتہائی مجبوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں معاشی بحران کی تمام تر ذمہ داری سابقہ حکومت پرعائد کر دی، کہتے ہیں عمران خان نے جان بوجھ کر فروری میں پٹرول کی قیمتوں کو منجمد کردیا تھا، عمران خان کو پتا چل چکا تھا کہ اپریل کے مہینے میں ان کے خلاف عدم اعتماد آرہی ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ سابق حکومت معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر گئی ہے۔ موجودہ حکومت کے نزدیک سیاست نہیں ریاست مقدم ہے۔ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو حکومت میں شامل تمام جماعتیں مل کر صاف کر رہی ہیں۔