اسلام آباد : (دنیا نیوز) پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت بننے کے 24 سال مکمل ہو گئے ہیں، پورے ملک میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 24 سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔
آج یوم تکبیر کے حوالے سے ملک بھر میں تقاریب منعقد کی جائیں گی، پوری قوم ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے جواب میں 28 مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں اٹیمی دھماکے کئے تھے، پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔