لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ کے دوران کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی ہو گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کنٹرول روم سے پولنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام بے خوف وخطرگھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی ہو گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ کنٹرول روم کواب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی