لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیک سے پردہ چاک ہوگیا، عمران نیازی نے این آر او کی بھیک مانگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق کی ملاقات ہوئی، سیاسی صورتحال اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران نیازی کے انتشار مارچ کا دھڑن تختہ کر دیا، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا عمران نیازی این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے، آڈیو لیک نے سازش کا پردہ چاک کردیا، عمران نیازی کے 4 سال میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے، ہم نے آٹے کی قیمت میں کمی کر کے عوام کی مشکلات کم کیں۔