لاہور: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں موٹر سائیکل سوار 4 افراد کھلے مین ہول میں جا گرے، باپ اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہےکہ حادثہ اندھیرا ہونے کے باعث پیش آیا، موٹر سائیکل سوار افراد سیوریج کی کھدائی کے دوران بنائے گئے مین ہول میں جا گرے، مین ہول میں گر کر موٹر سائیکل سوار باپ اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایک بچے کو نکال کر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔