لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نےتنظیم سازی کے سلسلے میں وسطی پنجاب تنظیم کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری حماد اظہر کی جانب سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق ایم این اے عندلیب عباس کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب بنادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ کیپٹن (ر) اعجاز منہاس، عظیم الدین زاہد لکھوی، محمد احمد چٹھہ، سید فیض الحسن شاہ سینئر نائب صدر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
شنیلا روتھ صدر اقلیتی ونگ، ثاقب سندھو صدر یوتھ ونگ اور شہنیلا علی سیکرٹری کوآرڈینیشن ہوں گے۔