لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں خواتین ٹیچرز کو سکوٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری سکولوں کی خواتین ٹیچرز کو سکوٹیاں دینے کی سکیم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب اس پروگرام پر باقاعدہ کام کرے گا، اس سے قبل بھی پنجاب حکومت نے خواتین کو سکوٹیز فراہم کی تھیں۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب اس پروگرام پر آنے والے اخراجات اور شرائط بھی طے کرے گا۔