شوہر سے آخری ملاقات کرنی، وزیراعلیٰ پنجاب انتظام کرائیں: دانیہ شاہ

Published On 09 June,2022 08:27 pm

لاہور:(دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ نے اپیل کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شوہر سے ملاقات کا انتظام کرائیں، شوہر سے آخری ملاقات پر مجھے سکیورٹی دی جائے۔

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ کا شوہر کی وفات پر رو رو کر برا حال ہوگیا، دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین سے صلح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شوہر کی وفات پر دلی دکھ ہوا ہے ،میری عامر لیاقت حسین سے صلح ہورہی تھی ۔

قبل ازیں انسٹاگرام سٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، آج مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرے شوہر عامر لیاقت وفات پاچکے ہیں، اس خبر نے مجھ پر غم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔

دانیہ نے مزید لکھا کہ کچھ دن پہلے عامر کے پرسنل سیکرٹری کی طرف سے مجھے صلح کی دعوت دی گئی جس پر میں نے ان کی بات مانتے ہوئے مزید پیشی لے لی، مجھے بہت افسوس ہے کہ آج وہ مجھے بیوہ بناکر چلا گیا، اللہ میرے شوہر کے درجات بلند فرمائے۔

Advertisement