شمالی وزیر ستان میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شاہ زیب شہید

Published On 12 June,2022 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) شمالی وزیر ستان کے علاقہ دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ تبادلے کے دوران سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا۔

پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی وطن پر قربان ہو گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا ،شاہ زیب کاتعلق کوٹلی ستیاں سے تھا ،ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔

 

Advertisement