پنجاب میں ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد

Published On 12 June,2022 10:06 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں ضمنی الیکشن کی تیاری کے لئے انتخابی مہم کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد کردی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا، پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، عبدالرحمٰن کانجو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مریم نواز تمام ضمنی حلقوں میں الیکشن مہم چلائیں گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عوام ضمنی انتخاب میں عمران بیانیے کو مسترد کریں گی جبکہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام مسلم لیگ کے امیدوار کو کامیاب کروائے گی۔
 

Advertisement