لاہور: (دنیا نیوز) سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔
نواب شاہ، سکھر ،لاڑکانہ ،سانگھڑ،نوشہرو فیروز،شکار پور اور جیکب آباد سمیت 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 26 جون کو ہونگے، تمام اضلاع میں اُمیدواروں نے بھر پور الیکشن مہم چلائی تاہم سابق صدر آصف علی زرداری کا آبائی حلقہ ہونے کے باعث تمام سیاسی پنڈتوں کی نظریں نواب شاہ پر مرکوز ہیں۔