ضمنی الیکشن کی مہم، عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے

Published On 24 June,2022 04:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم چلانے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کو نا اہل کروا دیا گیا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں الیکشن ہوں گے، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔

ان چار سیٹوں پر الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے، وہ چار حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم لاہور میں کے حلقہ پی پی 168, 167, 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان منحرف اراکین اسمبلی کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔

دوسری طرف لاہور کے چار صوبائی حکومتوں کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر 42 امیداروں مدمقابل ہیں، پی پی 158 میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں، ن لیگ نے رانا احسن اور پی ٹی آئی نے میاں عثمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 167 میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی سے شبیر احمد گجر سمیت گیارہ امیدوار مقابلے میں ہیں۔

پی پی 168 میں کل 9 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں، لیگی امیدوار ملک اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی نواز اعوان سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہوگا، پی پی 170 میں کل 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ لیگی امیدوار محمد امین ذوالقرنین اور پی ٹی آئی کے ملک ظہر عباس سمیت آٹھ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

چاروں صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،تحریک لبیک سمیت متعدد امیدوار میدان میں ہیں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگئی۔
 

Advertisement