ممتا کلکرنی نے10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ حاصل کرنے کی تردید کردی

Published On 05 February,2025 09:06 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ ماہا منڈلیشور حاصل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پیسوں کے زریعے ماہا منڈلیشور کا عہدہ لینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 1 کروڑ نہیں، وہ 10 کروڑ کی ادائیگی کہاں سے کریں گی؟

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میں 10 کروڑ روپے دے سکتی ہوں، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں، حقیقت یہ ہے کہ جب مجھے ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے کر اپنے گرو کو دیے۔