کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ وقت بڑھانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا، پولنگ کا وقت 7 بجے تک کرنے کی درخواست کی گئی۔
پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل انچارج سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، آج ووٹنگ کے دن سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ووٹنگ کی شرح کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ کے اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا جائے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔