الیکشن کمیشن نے نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کر دیئے

Published On 04 July,2022 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کر دیئے۔

لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن کی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سےتقرری و تبادلے کے اعلامیہ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن کو 45 ہزار جرمانہ کر دیا۔ امیدوار رانا احسن نے پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔

ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیااور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے 5جولائی کو طلب کر لیا۔
 

 
Advertisement