خیبرپختونخوا کے دو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 13 جاں بحق

Published On 12 July,2022 08:38 pm

پشاور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ کے تیسرے روز خیبرپختونخوا کے دو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کے سیاحتی علاقے گبین جبہ میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کیا، 4 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سوزوکی پک اپ گاڑی میں سیاح مینگورہ سے مالم جبہ تفریح کے لیے جارہے تھے۔

دوسری طرف مانسہرہ کے علاقے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں حاجی چن زیب کی والدہ، اہلیہ اور ہمشیرہ شامل ہیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال گڑھی حبیب اللہ منتقل کر دیا گیا ہے۔