مظفر آباد: کار حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق

Published On 23 June,2022 04:35 pm

‏مظفر آباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد میں کار حادثے کے دوران میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مظفرآباد کے علاقے کومی کوٹ سے چھتر کلاسں جانے والی کار کو خیریاں جیسوا کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ دوران سفر کار گہری کہائی میں جاگری جبکہ کار میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

کار میں سوار ایک زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا گیا لیکن قریبی ہسپتال پہنچ کر وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔
 

 
Advertisement