لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ہی سیاحوں نے آزاد کشمیر کے بالائی مقامات کا رخ کرلیا ہے، سیلانی حسین وادیوں میں پورا دن گھومتے اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں لوگوں نے آزاد کشمیر کے صحت افزا اور ٹھںڈے تفریحی مقامات میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ شہری فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ دارالحکومت مظفرآباد کے قریبی تفریحی مقامات پر حسین موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
سیاح پیر چناسی ، سراں اور اس کے قرب وجوار میں کھلے میدانوں اور جنگل میں بیٹھ کر کھانے بھی پکاتے رہے۔ حسین موسم اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہری خوبصورت وادیوں میں رقص بھی کرتے ہیں۔
محکمہ سیاحت کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران آزاد کشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد سیاحوں نے مختلف تفریحی مقامات کی سیر کی۔