مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
مظفرآباد کے آزادی چوک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں نے احتجاج کیا اور واپڈا سمیت حکومت آزاد کشمیر کو لوڈ شیدنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نعرے بازی کی ۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث تعلیمی کاروباری اور گھریلو معمولات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔