لاہر: (دنیا نیوز) حکومتی دعووں کے باوجود ایندھن کی قلت کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، ایندھن کی عدم دستیابی اور تکنیکی خرابیوں کے باعث پندرہ پاور پلانٹس تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے بدستور آوٹ ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پندرہ پاور پلانٹس تاحال مکمل صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہے، پانچ پاور پلانٹس ایندھن کی قلت کے باعث مکمل بجلی پیدا نہیں کررہے اور 961 میگاواٹ بجلی سسٹم سے باہر ہے، ساہیوال کول پاور پلانٹ، صبا پاور پلانٹ سمیت دیگرپلانٹس کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دو پلانٹس شیڈول بندش پر ہیں جبکہ سات تکنیکی خرابیوں کے باعث کم بجلی پیدا کر رہے ہیں، شیڈول بندش کے باعث 1360 میگاواٹ بجلی ابھی بھی سسٹم میں شامل نہیں ہے، کینوپ ٹو اور حبکو پاور پلانٹ شیڈول کی بندش پر ہیں، پلانٹس میں تکنیکی خرابیوں کے باعث 1769 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آوٹ ہیں۔
پورٹ قاسم گدو اور گدو747 خرابیوں کے باعث اپنی صلاحیت سے کم پیداوار دے رہے ہیں۔