پشاور: شدید گرمی میں باربار لوڈشیڈنگ سے جینا محال، دیہات میں 20 گھنٹے تک بجلی معطل

Published On 05 June,2022 10:25 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی، دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا، دن بھر وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے۔

پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا، شہری اور نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

شہری علاقوں میں 10اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،شہری کہتے ہیں کہ بجلی کے آنے اور جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

خیبر پختونخوامیں بجلی کی طلب 26 سو25 میگا واٹ ہے۔ بجلی کی روزانہ کی رسد 13 سو 83 اور شارٹ فال 12سو 42 میگاواٹ ہے، پیسکو حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر سے بجلی کے نظام پر دباؤ ہے جس کی وجہ سے ترسیلی نظام پر اوورلوڈنگ سے بار بار ٹرپ کر جاتا ہے۔
 

Advertisement