وادی نیلم:(دنیا نیوز) سرگن لسیاں میں خاتون 3 بچوں سمیت پرسرار طور پر جاں بحق، نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں، قتل یا خود کشی پولیس نے تفتیش شروع کر دیں۔
آزاد کشمیر کے ضلع آٹھ مقام کے بالائی علاقہ سرگن لسیاں میں اختر بی بی زوجہ چودھری منیر اپنی 3 بچوں کے ساتھ ہفتہ کی شب سوئی تھیں، اگلے روز دروازے نہ کھلنے پر رشتہ داروں نے دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے تو خاتون اور اس کی تینوں بچے عابدہ بی بی، عثمان، فیفان پسران چودھری منیر مردہ حالت میں پائے گئے۔
لوگوں نے پولیس کو اطلاع دینے اپر اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ عظیم علی خان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہمراہ حادثہ کے مقام پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا ہے، خودکشی یا کوئی زہریلی چیز کھانے سے موت ہوئی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
انچارج ڈی ایم اے کے مطابق نعشوں پر بظاہر زخموں کے کوئی نشان نہیں ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خودکشی کے خدشات پائے جاتے ہیں یا کھانے میں زہر ڈال کر قتل کیا گیا ہو، پولیس کے لئے صنف نازک کی اموات کی تفتیش چیلنج بن گئی ہے۔