نوابشاہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست عوام کی خدمت ہے۔ پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے سندھ کے عوام کی خدمت میں پوری توانائیاں صرف کردیں۔
سابق صدر کی جانب سے تحصیل دوڑ اور سٹی نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے عوامی نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے میں چودھری طارق، ضیا الحسن لنجار، علی اکبر جمالی، علی حسن زرداری، سید سردار علی شاہ، علی مدد جتک، سلیم رضا جلبانی، غلام قادر چانڈیو ودیگر موجود تھے۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی امیدواروں کو منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
سابق صدرِ نے بلدیاتی انتخابات میں تیر کے نشان پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو شاباشی بھی دی۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی امیدواروں کو منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں تیر کے نشان پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو شاباشی بھی دی،
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے سندھ کے عوام کی خدمت میں پوری توانائیاں صرف کردیں، آپ نے عوام کی خدمت کی، عوام نے آپ کو منتخب کرکے صلہ دیا۔