عمران خان میں ہمت تھی تو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرتا: شازیہ مری

Published On 14 July,2022 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت تھی تو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرتا، عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار میں لایا گیا تھا وہ چور دروازے سے بھاگ گیا، پہلے کہا عدم اعتماد آنے پر خوش ہوں پھر اسے روکنے کی لاکھ کوششیں کیں۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے فیصلے کو روکنے کیلئے بھی الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہا ہے، پی ٹی آئی نے دس بار فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست دی، عمران خان کی خواہش ہے کہ الیکشن کمیشن انہیں صادق و امین قرار دے، غیر ممنوعہ اور مشکوک اکاؤنٹس سے ہونی والی فنڈنگ ناقابل تردید حقیقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والا چندہ اپنی سیاسی جماعت کے نام لینا چوری نہیں تو اور کیا ہے، سچ سچ بتائیں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاہ کرنے کی کیا قیمت ملی تھی، کس کے ایجنڈے پر تم نے ملک کی معیشت تباہ کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لندن میں مئیر کا الیکشن ہوتا ہے تو عمران پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کے خلاف مہم چلاتا ہے، بھارت میں الیکشن ہوا تو مودی کے جیتنے کی واضح خواہش کی، ملک میں غریب مزید غریب جبکہ بشری اور گوگی امیر ترین بن گئیں، عمران خان بشری اور گوگی کو بچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

 

Advertisement