لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں جعلی قرار دے دی گئیں۔
خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے لیکر آج پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین کے عہدے پر براجمان ہیں۔
شاہ محمود قریشی کی سید خورشید شاہ سے ملاقات
— Imran Khan PML۔N (@ImranKhanHazar1) July 2, 2022
کیا شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے ہیں pic.twitter.com/U5cO1sFbxB
شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا pic.twitter.com/k4prKxoru6
— Hamid Raza Syed (@HamidRazaSyed2) July 2, 2022
سوشل میڈیا پر خبریں شیئر کی جا رہی ہیں کہ شاہ محمود قریشی جلد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیں گے۔
اس خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے،
راجا ریاض کہہ رہے ہیں میں پیپلز پارٹی میں جا رہا ہوں، میں کہتا ہوں پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے، شاہ محمود قریشی pic.twitter.com/KTyCejyZG7
— Salman Durrani (@DurraniViews) July 3, 2022
دوسری طرف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوز رداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقاتوں کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
Exclusive: Makhdoom @ZainHQ says rumours about his father @SMQureshiPTI holding a recent meeting with Bilawal Bhutto Zardari and Asif Ali Zardari are "fake news" in an exclusive conversation with @ThePakDaily. pic.twitter.com/sitbJCGUCc
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) July 4, 2022