اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کو ملتوی کئے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو انسداد بدعنوانی قانون سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔
I have been reading with some amusement all the tweets and stories about IMF program being postponed or delayed due to some anti-corruption law. There is no truth to it. The IMF program is on track. https://t.co/6c0MNvQ0g3
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 4, 2022
وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس حوالے سے تمام ٹویٹس اور کہانیاں پڑھ رہا ہوں، پروگرام کے ملتوی یا موخر ہونے میں کوئی صداقت نہیں ہے، آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر ہے۔