اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام بین الاقوامی مالیاتی وعدوں کو پورا کرے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول نہ کیا تو ڈیفالٹ کا خدشہ ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خسارے کے چاربجٹ دیئے، رواں سال پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ہو گا، امیر افراد پر سپر ٹیکس لگایا ہے تو اتنی پریشانی کیوں ہے؟ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا تو حکومت کو کیا کرنا چاہیے تھا؟۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹوں کی فیکٹریوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا، میں نے اپنے کاروبار پر بھی بہت زیادہ ٹیکس لگایا، امیروں کو آگے آ کر قربانی دینا ہوگی، رواں سال پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8.6 فیصد ہو گا، پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب دنیا میں کم ترین تناسب میں سے ایک ہے، رواں سال پاکستان کا پرائمری خسارہ تقریباً 1600ارب روپے ہو گا۔