اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پرآکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے کل شام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یہ اعلان میرے ایک اورساتھی کو کرنا تھا۔ وزیراعظم نےفیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔