نون لیگی ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور، تحریک انصاف میں شامل

Published On 15 July,2022 02:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

فیصل نیازی کا استعفی بائیس مئی سے منظور کیا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔ فیصل نیاز ی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے جبکہ ہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں۔ 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہو گی۔