پولنگ سٹیشن میں داخلے کا معاملہ، شاہ محمود کو نوٹس جاری کر رہے ہیں: ریٹرننگ افسر

Published On 17 July,2022 01:56 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے پولنگ سٹیشن داخلے کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

حلقہ پی پی 217 میں ضمنی الیکشن کے دوران سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آٖفیسر نے پریذائیڈنگ آفیسر سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ووٹرز سے بھی استفسار کیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی تھی۔

بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمودقریشی بغیراتھارٹی کیسے نجی مقامات پر داخل ہو سکتے ہیں، وہ فیکٹری میں داخل ہوئے اور ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا۔ فیکٹری سے کوئی چیز نہیں ملی، شاہ محمود کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔
 

Advertisement