اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 492 افراد میں سے کورونا کے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 18 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 18, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,361
Positive Cases: 492
Positivity %: 2.42%
Deaths: 05
Patients on Critical Care: 169
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.24 رہی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 169 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔