لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پہلے بھی عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا، آئندہ بھی کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا حکومت اور ریاستی اداروں کی طرف کوئی مداخلت نہیں ہوئی، کوئی پچھتاوا نہیں، جدوجہد جاری رہے گی، آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں مہنگائی سے تھا، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جمہوری سیاسی جماعت ہے جبکہ ووٹ کی عزت اور ووٹ کی طاقت تسلیم کرنے کے لیےموجودہ حکومت شامل جماعتوں نے جدوجہد کی ہے۔